انتخابی وعدوں کی تکمیل میں تلنگانہ ملک کی مثالی ریاست
حیدرآباد، 14 اپریل (ہ س)۔ اسپیکرتلنگانہ قانون سازاسمبلی جی پرساد کمارنے آج وقارآباد اسمبلی حلقہ میں بھو بھارتی قانون سے متعلق شعور بیداری پروگرام میں حصہ لیا۔ ضلع ایس پی سنیہا مہرا،ایڈیشنل کلکٹراوما شنکرکے علاوہ عہدیداروں اورمقامی عوامی نمائندوں
انتخابی وعدوں کی تکمیل میں تلنگانہ ملک کی مثالی ریاست


حیدرآباد، 14 اپریل (ہ س)۔

اسپیکرتلنگانہ قانون سازاسمبلی جی پرساد کمارنے آج وقارآباد اسمبلی حلقہ میں بھو بھارتی قانون سے متعلق شعور بیداری پروگرام میں حصہ لیا۔ ضلع ایس پی سنیہا مہرا،ایڈیشنل کلکٹراوما شنکرکے علاوہ عہدیداروں اورمقامی عوامی نمائندوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ نظام دورحکومت میں اراضیات کا سروے کیا گیا تھا۔ تقریباً 70 سال کے وقفہ کے بعد وزیراعلی ریونت ریڈی نے اراضیات کے دوبارہ سروے کا فیصلہ کیا ہے۔ عصری ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس سروے میں اراضی کے حقیقی ملازمین کی نشاندہی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اراضیات کی حد بندی اور حدود کا تعین ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سروے کے نتیجہ میں کسانوں اور عوام کی اراضیات کا تحفظ ہوسکتا ہے۔ اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ سروے کی تفصیلات بھو بھارتی پورٹل پر اپ لوڈ کی جائے گی۔ عوام اسمارٹ فون کے ذریعہ اپنی اراضی کی تفصیلات دنیا میں کسی بھی مقام سے دیکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراضیات سروے کے ذریعہ اراضی تنازعات کا مستقل طورپرحل تلاش کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مکمل شفافیت کے ساتھ اراضی سروے کا کام مکمل کریں۔ پرساد کمارنے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں دھرانی پورٹل کے ذریعہ کسانوں اورعوام کے ساتھ ناانصافی کی گئی تھی۔ اس وقت کے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے وقارآباد کلکٹریٹ کے روبرودھرانی پورٹل کے خلاف دھرنا منظم کرتے ہوئے کانگریس برسر اقتدار آنے پرانصاف کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔ کانگریس حکومت کی تشکیل کے فوری بعد دھرانی پورٹل منسوخ کرتے ہوئے بھو بھارتی قانون متعارف کیا گیا ۔ پرسادکمارنے کہا کہ کانگریس حکومت نے انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے تمام اہم وعدوں کی تکمیل کی ہے۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande