
حیدرآباد ، 14 اپریل (ہ س) تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے منگل 14 اپریل کو بی آرامبیڈکر کو ان کے 135 ویں یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے سماج کے مظلوم طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے امبیڈکر کی انتھک کوششوں کی تعریف کی اور دلتوں، آدیواسیوں (قبائلیوں)، پسماندہ اور کمزور طبقات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قومی رہنما کی اہم خدمات کو بھی یاد کیا۔ بی آرامبیڈکر نے دور اندیشی کے ساتھ ملک کے مستقبل کا تصور کیا اور بڑے وژن کے ساتھ آئین کا مسودہ تیار کیا، جوآنے والی نسلوں کے لیے ایک تحریک کے طور پر کھڑا ہے، سی ایم نے مزید کہا کہ مظلوم طبقات کے حقوق کے لیے ان کی جدوجہد پوری دنیا کے لیے ایک روشنی اور رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس عظیم رہنما کے نظریات اور امنگوں کو پورا کرنے کےلیے ہرایک سے اجتماعی کوشش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، سی ایم ریونت ریڈی نے روشنی ڈالی کہ امبیڈکر کے نظریے سے تحریک لے کرعوامی حکومت نے کچھ اہم فیصلے لیے، جیسے ایس سی ذیلی ذاتوں کی درجہ بندی اور بی سی ریزرویشن میں اضافہ پرزوردیا ۔ وزیر اعلیٰ نے نوٹ کیا کہ ایس سی/ایس ٹی سب پلان کو نافذ کرنے کے علاوہ حکومت ریاست بھر میں دلت اور قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ حکومت نے سرکاری فلاحی ہاسٹلوں میں میس چارجز اورکاسمیٹک الاؤنسز میں بھی اضافہ کیا اور دیگر اقدامات اٹھائے جن کی ریاست کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ حکومت ہر اسمبلی حلقہ میں “ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ ریذیڈنشیل اسکول” کی تعمیر شروع کرے گی اور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام طبقات اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ایک ہی جگہ پر معیاری تعلیم ملے گی۔ بھٹی وکرمارکا نے امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
نائب وزیر اعلی بھٹی وکرمارکا نے بھی ایچ ایم ڈی اے گراؤنڈس میں واقع مہاتما امبیڈکر مجسمہ پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
وزراء پونم پربھاکر، جوپلی کرشنا راؤ، اور وکیتی سری ہری کے علاوہ ایم ایل ایز اور دیگر سرکردہ قائدین نے پروگرام میں شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق