اولڈ ٹریفرڈ میں45سال بعد لیڈز یونائیٹڈ کی تاریخی جیت،مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2-1 سے ہرایا
مانچسٹر، 14 اپریل (ہ س)۔ انگلش پریمیئر لیگ میں پیر کی رات ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، جہاں لیڈز یونائیٹڈ نے اپنے ہوم گراو¿نڈ اولڈ ٹریفرڈ میں روایتی حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2-1 سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ 45 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب لیڈز
اولڈ ٹریفرڈ میں45سال بعد لیڈز یونائیٹڈ کی تاریخی جیت،مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2-1 سے ہرایا


مانچسٹر، 14 اپریل (ہ س)۔

انگلش پریمیئر لیگ میں پیر کی رات ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، جہاں لیڈز یونائیٹڈ نے اپنے ہوم گراو¿نڈ اولڈ ٹریفرڈ میں روایتی حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2-1 سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ 45 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب لیڈز نے اولڈ ٹریفورڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔میچ کے ہیرو نوح اوکافور رہے جنہوں نے دو شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔ لیڈز نے شروع سے ہی جارحانہ انداز میں کھیلا اور یونائیٹڈ کو دباو¿ میں رکھا۔

میچ کی شروعات میں ہی ڈومینک کالورٹ لیون کو موقع ملا لیکن گول کیپر سینے لیمینس نے شانداربچاو¿ کیا۔ اس کے بعد اوکافور نے کراس پر گول کر لیڈز کو برتری دلائی۔ اوکافور نے 29 ویں منٹ میں دوسرا گول اس وقت کیا جب باکس کے باہر سے لیا گیا ان کاشاٹ لینی یورو سے ڈفلیکٹ ہوکر گول میں چلا گیا۔

دوسرے ہاف میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب لیساندرو مارٹینیز کو56 ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔انہوں نے ڈامنک کیلورٹ- لیون کے بال کھینچے، جس کے بعد وی اے آر ریویو میں فیصلہ ان کے خلاف گیا۔

10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے یونائیٹڈ نے 69ویں منٹ میں برونو فرنینڈس کے کراس پر گول کر کے ٹیم کو واپسی کی امید دلائی۔اس کے بعد یونائیٹڈ نے برابری کی پوری کوشش کی لیکن مینوئل یوگارٹے کی کوشش بھی مسدود ہوگئی اور لیڈز کے دفاع نے جیت حاصل کی۔اس شکست کے باوجود مانچسٹر یونائیٹڈ 55 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ لیڈز یونائیٹڈ 36 پوائنٹس کے ساتھ 15 ویں نمبر پر آگئی ہے اور اس نے ریلیگیشن زون سے فاصلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande