
دہرادون، 14 اپریل (ہ س) سکریٹریٹ سپر لیگ 2026 کے کوارٹر فائنل میچوں میں آج سنسنی خیز کارروائی دیکھنے میں آئی، جس میں سیکریٹریٹ ڈینجر اور سیکریٹریٹ 'اے' نے اپنے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
پہلے میچ میں سیکرٹریٹ ڈینجر کا مقابلہ اسپارٹن سے ہوا۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد ڈینجر نے مقررہ 20 اوورمیں 157 رن بنائے۔ ٹیم کی جانب سے فضیل نے سب سے زیادہ 38 رن بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں اسپارٹن کی ٹیم دباو¿ میں نظر آئی اور 96 رن پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ سوربھ نیگی نے 36 رن بنائے لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔ وریندر راوت نے بولنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ڈینجر نے یہ میچ 61 رن سے جیت لیا۔ فضیل کو ان کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دوسرا کوارٹر فائنل ہریکین اور سیکرٹریٹ 'اے' کے درمیان کھیلا گیا۔ ہریکین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹ پر 153 رن بنائے جس میں آشیش راوت نے 43 رن کا تعاون دیا۔ آشوتوش ومل اور تلسی پرساد پچولی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سیکرٹریٹ 'اے' نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف صرف 15 اوورمیں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ساگر نے 106 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کے لیے شاندار سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز کی بدولت ٹیم نے یہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔ ساگر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
دونوں میچوں میں شاندار پرفارمنس سے فاتح ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی