مدھیہ پردیش کے مئو گنج میں ایک ہی ٹریلر سے ٹکرائیں دو موٹر سائیکلیں، تین نوجوانوں کی موت، دو شدید زخمی
مئو گنج، 14 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے مئو گنج ضلع میں لور تھانہ علاقے کے تحت پنی-پتھریا نیشنل ہائی وے پر منگل کو دو تیز رفتار بائیکس سڑک کنارے کھڑے ایک ٹریلر ٹرک سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دو نوجوان شدی
جائے حادثہ کی تصویر


مئو گنج، 14 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے مئو گنج ضلع میں لور تھانہ علاقے کے تحت پنی-پتھریا نیشنل ہائی وے پر منگل کو دو تیز رفتار بائیکس سڑک کنارے کھڑے ایک ٹریلر ٹرک سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس سے ملی معلومات کے مطابق، منگل کی صبح تقریباً 11.00 بجے تین نوجوان پلسر بائیک سے نیشنل ہائی وے سے گزر رہے تھے۔ نوجوان تیز رفتاری سے بائیک چلا رہے تھے اور ساتھ ہی موبائل پر ریل بنا رہے تھے۔ اسی دوران ان کی توجہ بھٹک گئی اور بائیک سیدھی سڑک کنارے کھڑے ایک ٹریلر ٹرک سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ تینوں نوجوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اس حادثے کے فوراً بعد پیچھے سے آنے والی ایک اور ٹی وی ایس اپاچی بائیک بھی بے قابو ہو گئی اور اسی ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دوسری بائیک پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو مئو گنج کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

موقع پر پہنچیں تھانہ انچارج رینا سنگھ نے بتایا کہ ایک ہی ٹریلر سے دو بائیکس کی ٹکر ہوئی ہے۔ اس حادثے میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ متوفیان کی شناخت لور تھانہ علاقے کے بیلا کے رہائشی اپلکش کول (17)، امریش کول (22) اور ہیمراج کول (17) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں چتئی پوروا پپرا کے پرشانت دویدی (19) اور پردیپ دویدی (17) زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفین کے پاس سے ایک ’گن لائٹر‘ بھی ملا ہے۔ پولیس نے ٹریلر ٹرک کو ضبط کر لیا ہے اور متوفین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande