ڈوڈہ اور لیہہ میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
جموں, 14 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ اور لداخ کے علاقے لیہہ میں گزشتہ چند روز کے دوران آنے والے ہلکے زلزلوں کے جھٹکوں نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کر دی ہے، تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سر
Earthquake


جموں, 14 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ اور لداخ کے علاقے لیہہ میں گزشتہ چند روز کے دوران آنے والے ہلکے زلزلوں کے جھٹکوں نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کر دی ہے، تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ڈوڈہ میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران تین زلزلے ریکارڈ کیے گئے، جن میں سب سے زیادہ شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیگر دو جھٹکوں کی شدت بالترتیب 3.0 اور 2.9 رہی۔ ان زلزلوں کے باعث لوگوں میں وقتی طور پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

ادھر لداخ کے لیہہ علاقے میں بھی گزشتہ چار دنوں کے دوران تین ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.6، 3.2 اور 3.0 ریکارڈ کی گئی۔

حکام نے بتایا کہ تمام زلزلے معمولی نوعیت کے تھے اور کسی بڑے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande