مرکز جماعت اسلامی ہند میں اسلام اور مسلمانان ہند کی عظیم الشان تاریخ پر پانچ روزہ نمائش کا آغاز
نئی دہلی،14فروری(ہ س)۔ منگل کے روز جماعت اسلامی ہند کے مرکز، ابوالفضل انکلیو اوکھلا میں ایک منفرد اور دلکش نمائش ’دی وون لینڈ‘ بھارت میں مسلم تاریخ کی عظیم الشان داستان کا افتتاح کیا گیا۔ اس نمائش میں زائرین کو بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں
مرکز جماعت اسلامی ہند میں اسلام اور مسلمانان ہند کی عظیم الشان تاریخ پر پانچ روزہ نمائش کا ا?غاز


نئی دہلی،14فروری(ہ س)۔

منگل کے روز جماعت اسلامی ہند کے مرکز، ابوالفضل انکلیو اوکھلا میں ایک منفرد اور دلکش نمائش ’دی وون لینڈ‘ بھارت میں مسلم تاریخ کی عظیم الشان داستان کا افتتاح کیا گیا۔ اس نمائش میں زائرین کو بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کی تاریخی خدمات کا تفصیلی اور جامع تعارف کرایا گیا۔یہ نمائش ’انڈین ہسٹری فورم‘ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، جس کا باقاعدہ افتتاح صبح 11:00 بجے ہوا۔ اس موقع پر کئی اہم شخصیات موجود تھیں جن میں جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی، اجمیر شریف درگاہ کی انجمن کمیٹی کے سیکرٹری مولانا سید سرور چشتی، مولانا اصغر علی امام مہدی، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شمشاد عالم سمیت دیگر دانشور اور سماجی رہنما شامل رہے۔

یہ نمائش بھارت میں اسلام کی آمد سے لے کر مختلف شعبوں میں اسلام اور مسلمانوں کی ہمہ جہت خدمات کو اجاگر کرتی ہے۔ انتہائی خوبصورتی سے ترتیب دی گئی اس نمائش میں مختلف ماڈلز، پینٹنگس، چارٹس اور ویڈیوز کے ذریعے تعلیم، تجارت، سماجیات ، سیاست ، آرٹ اینڈ کلچر ، روحانیت ، معاشرت وغیرہ میدانوں میں مسلمانوں کے کارناموں اور خدمات کو پیش کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اس نمائش میں فنِ تعمیر، ثقافت، زبان کی ترقی، اور سائنس و فلکیات میں ہونے والی پیش رفت کا بھی احاطہ کیا گیا۔اس نمائش کے ذریعے ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کی تاریخ کو ایک متوازن اور حقائق پر مبنی نقطہ? نظر کے ساتھ پیش کیا گیا۔ انڈیا ہسٹری فورم کے کنوینر ڈاکٹر شاداب موسی نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد ملک کی تعمیر و ترقی میں گزشتہ چودہ سو سالوں میں اسلام اور مسلمانوں کی جانب سے انجام دی گئی ہمہ جہت تاریخی خدمات کو عوام تک پہنچانا ہے تاکہ حقیقی تاریخ عوام و خواص تک پہنچ سکے اور سماج میں تاریخ کی بنیاد پر پنپ رہی دوریوں اور غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ یہ نمائش 19 اپریل 2026 تک عوام کے لیے کھلی رہے گی، اور روزانہ صبح 10:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک دیکھی جا سکے گی۔ نمائش کے پہلے دن مختلف شعبہائے حیات سے تعلق رکھنی والی اہم شخصیات، طلبا، نوجوان اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ منتظمین کی جانب سے طلبہ، محققین اور تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ نمائش بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی اور بھارت کے بھرپور اور متنوع تاریخی ورثے کو سمجھنے اور اس پر بامعنی گفتگو کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande