منصفانہ اجرت اور دیگر اصلاحات کے ذریعے نوئیڈا مزدوروں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے : پروفیسر سلیم انجینئر،نائب امیر جماعت اسلامی ہند
نئی دہلی،14اپریل(ہ س)۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے نوئیڈا میں مزدوروں کے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹریوں کے یہ مزدور منصفانہ تنخواہوں اور کام میں بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ مزدو
منصفانہ اجرت اور دیگر اصلاحات کے ذریعے نوئیڈا مزدوروں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے : پروفیسر سلیم انجینئر،نائب امیر جماعت اسلامی ہند


نئی دہلی،14اپریل(ہ س)۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے نوئیڈا میں مزدوروں کے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹریوں کے یہ مزدور منصفانہ تنخواہوں اور کام میں بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ مزدوروں کے جائز مطالبات اور ان کے مسائل کو نظر انداز کرنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ مزدوروں کا یہ احتجاج ظاہر کرتا ہے کہ ملک کے محنت کش مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوئیڈا کے مزدوروں کو ماہانہ تقریباً 9 ہزار سے 13 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے، روزانہ 10 سے 12 گھنٹے تک کام کرنا پڑتا ہے۔ یہ ملازم اوور ٹائم کے معاوضے اور ملازمت کے تحفظ سے بھی محروم ہیں۔ یہ مزدور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ تنخواہ سے متعلق مزدوروں کے مطالبات جائز اور فوری توجہ کے مستحق ہیں۔اس موقع پر ہم اس بات پر بھی متوجہ کرنا چاہیں گے کہ احتجاج پ±رامن اور قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، کیونکہ تشدد سے حالات مزید خراب ہوتے ہیں اور اصل مسائل سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ”مزدوروں کے درمیان اس بڑھتی بے چینی کو، بڑھتی ہوئی معاشی نابرابری، مہنگائی میں اضافہ اوربڑھتی ہوئی بے روزگاری کے تناظر میں بھی دیکھا جانا چاہیے، جہاں ملک کی معیشت میں ترقی تو ہو رہی ہے لیکن اس کے مطابق روزگار کے مواقع یا منصفانہ اجرتیں پیدا نہیں ہو رہی ہیں۔ کم از کم اجرتوں کے فرق، جامد آمدنیوں اور مہنگائی کے دباو¿ نے مزدوروں میں مایوسی کی کیفیت پیدا کردی ہے۔ حالیہ واقعات، جن میں مانیسر جیسے صنعتی علاقوں میں پیش آنے والے اسی نوعیت کے معاملات بھی شامل ہیں، اشارہ کرتے ہیں کہ ملک کے مزدوروں میں ان حالات کو لے کر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کو معاشی ترقی کے مواقع حاصل ہوں اور صنعتی ترقی کے عمل میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ نوئیڈا کی یہ صورتحال مزدوروں، صنعت اور ریاست کے درمیان باہمی گفت و شنید اور اعتماد کی کمی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ پائیدار صنعتی ترقی کے لیے ایک مستحکم، محفوظ اور حوصلہ مند افرادی قوت ضروری ہے، اور اسے مزدوروں کے حقوق کو نظر انداز کر کے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر مداخلت کر کے تمام فریقوں کے درمیان بامعنی مکالمہ کرائے، اور مزدوروں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائے، جن میں منصفانہ اجرتیں، بہتر ورک انوارنمنٹ اور شکایات کے مو¿ثر ازالے کے نظام شامل ہوں۔

ہم آجروں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ مزدوروں کے ساتھ زیادہ انسانی اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں اور انہیں معاشی ترقی میں اہم شراکت دار کے طور پر تسلیم کریں۔ طویل مدتی استحکام اور ترقی انصاف، برابری اور انسانی وقار کے احترام پر منحصر ہے۔ جماعت اسلامی ہند تمام فریقین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مل کر امن کی بحالی اور منصفانہ و جامع معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں۔“۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande