آمدنی سے زیادہ اثاثہ معاملے میں ٹاؤن تھانہ انچارج ابھیشیک رنجن پر شکنجہ ، کشن گنج ۔ پٹنہ ۔ سارن میں چھاپہ ماری
کشن گنج، 14 اپریل (ہ س)۔ ضلع میں بدعنوانی کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں اقتصادی جرائم یونٹ (ای او یو) نے منگل کی صبح کشن گنج ٹاؤن تھانہ انچارج ابھیشیک کمار رنجن کے پانچ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ یہ کارروائی کشن گنج، پٹنہ اور سارن اضل
آمدنی سے زیادہ اثاثہ معاملے میں ٹاؤن تھانہ انچارج ابھیشیک رنجن پر شکنجہ ، کشن گنج ۔ پٹنہ ۔ سارن میں چھاپہ ماری


کشن گنج، 14 اپریل (ہ س)۔ ضلع میں بدعنوانی کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں اقتصادی جرائم یونٹ (ای او یو) نے منگل کی صبح کشن گنج ٹاؤن تھانہ انچارج ابھیشیک کمار رنجن کے پانچ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔

یہ کارروائی کشن گنج، پٹنہ اور سارن اضلاع میں ان کی رہائش گاہ اور دیگر احاطے پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ای او یو کی نو رکنی ٹیم چار گاڑیوں میں پہنچی، منگل کی صبح تقریباً 8 بجے کشن گنج میں ان کی رہائش گاہ اور چیمبر میں چھاپہ ماری شروع کر دی ۔

ٹیم نے ٹاؤن تھانہ سے صرف 50 میٹر کے فاصلے پر واقع ان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا۔ چھاپہ ماری میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل تھی۔ تفتیشی ایجنسی تھانہ انچارج کے ڈرائیور ہریندر سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھیشیک کمار رنجن کے مافیا سے مبینہ تعلقات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ای او یو کی دوسری ٹیم نے پٹنہ کے رام کرشن تھانہ علاقہ میں دیو نگر کالونی میں ابھیشیک کمار رنجن کے گھر پر چھاپہ ماری کی ۔ ڈی ایس پی سی پی یادو نے چھاپہ ماری کی قیادت کی۔ جب ٹیم پہنچی تو خاندان کا کوئی فرد گھر پر موجود نہیں تھا اور ٹیم گھر والوں کے آنے کا انتظار کرتی رہی۔

سارن ضلع کے بھیلدی تھانہ علاقہ کے ان کے آبائی گاؤں پیگا میں بھی صبح چھاپہ ماری کی گئی۔ تفتیشی ٹیم دستاویزات، جائیداد کے ریکارڈ اور دیگر اشیاء کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ابھیشیک کمار رنجن کے خلاف آمدنی سے 170,022,000 روپے سے زائد اثاثے حاصل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کے سلسلے میں یہ چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ابھیشیک کمار رنجن کو محکمانہ کارروائی کے تحت ان کے عہدے سے ہٹانے کی بات بھی کی ہے، حالانکہ سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔ ابھیشیک کمار رنجن 2009 بیچ کے سب انسپکٹر (ایس آئی ) ہیں۔ بعد میں انہیں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ انہوں نے دسمبر 2024 میں کشن گنج ٹاؤ ن تھانہ کا چارج سنبھالا۔

اس سے قبل وہ بہادر گنج تھانہ انچارج کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ غور طلب ہے کہ ضلع میں صرف 15 دنوں میں یہ دوسرا بڑا چھاپہ ماری ہے۔ اس سے قبل 31 مارچ کو اقتصادی جرائم یونٹ نے سابق ایس ڈی پی او گوتم کمار کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی تھی۔ جاری کریک ڈاؤن نے محکمہ پولیس میں ہلچل مچا دی ہے۔ تفتیشی ایجنسی دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری رکھے ہوئے ہے، چھاپہ ماری سے بڑے انکشافات ہونے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande