
جموں, 14 اپریل (ہ س)جموں میں بیرونِ ملک ملازمت دلانے کے نام پر 9 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کرائم برانچ جموں کے اسپیشل کرائم ونگ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق، ملزم بھوپندر کمار، سکنہ کیر پنڈ تحصیل آر ایس پورہ، نے دو سال قبل شکایت گزار کے بیٹے کو اٹلی میں ملازمت دلانے کا وعدہ کیا تھا، تاہم درخواست مسترد ہونے کے بعد اس نے برطانیہ میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دیا، مگر وہاں بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔شکایت گزار کا کہنا ہے کہ اس نے ملزم کو مجموعی طور پر 9,08,000 روپے ادا کیے، جن میں زیادہ تر رقم آن لائن منتقل کی گئی جبکہ کچھ نقد دی گئی۔ ملزم نے اب تک صرف 40 ہزار روپے واپس کیے ہیں۔ابتدائی جانچ کے بعد کرائم برانچ نے پولیس اسٹیشن اسپیشل کرائم ونگ جموں میں کیس درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات ڈپٹی ایس پی دیپک جسرٹیا کے سپرد کی گئی ہیں۔ پولیس نے عوام کو اس طرح کے فراڈ سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر