جموں و کشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دیں گے : رامبن واقعہ پر عمر عبداللہ کا بیان
جموں و کشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دیں گے : رامبن واقعہ پر عمر عبداللہ کا بیان سرینگر، 14 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی اور کسی کو بھی یہاں کے امن کو خراب کرنے کی ا
تصویر


جموں و کشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دیں گے : رامبن واقعہ پر عمر عبداللہ کا بیان

سرینگر، 14 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی اور کسی کو بھی یہاں کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بجبہاڑہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی عمر عبداللہ کہا کہ حکومت کا مقصد جموں و کشمیر میں ایک نیا مرحلہ شروع کرنا ہے، ایک نئی شروعات کرنا ہے، تاکہ ماحول پرامن رہے اور حالات مستحکم رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ہیں جو 'جنگل راج' بنانا چاہتے ہیں اور پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ ہیں جو امن کو پسند نہیں کرتے اور اس کے بجائے فرقہ وارانہ بدامنی اور تنازعات چاہتے ہیں، جیسا کہ آپ نے دیکھا ہے۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جب تک میری حکومت برسراقتدار رہے گی، ہم جموں و کشمیر میں ایسی چیزوں کو کبھی نہیں ہونے دیں گے۔‘‘ انہوں نے ایل جی منوج سنہا پر زور دیا کہ وہ رامبن قتل میں ملوث افراد اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اس سے ایک مضبوط پیغام جانا چاہئے کہ موجودہ حکومت اس طرح کی بد نظمی اور لاقانونیت کو برداشت نہیں کرے گی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande