
بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پرگورنر اور وزیر اعلیٰ نے خراج عقیدت پیش کیا
پٹنہ، 14 اپریل (ہ س)۔ بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ ہائی کورٹ کے قریب منعقدہ تقریب میں آنجہانی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا، آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری، دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار، دیہی تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، وزیر زراعت رام کرپال یادو، فوڈ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن وزیر لیشی سنگھ، وزیر صحت سنوش کمار سمن، وزیر صحت سنجے کمار سنگھ، اقلیتی بہبود کے وزیر محمد زما خان، جے ڈی یو کے قومی کارگزار صدر اور ایم پی سنجے کمار جھا، ایم ایل اے مہیشور ہزاری، ایم ایل اے شیام رجک، ایم ایل اے ارون مانجھی، قانون ساز کونسلر سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، قانون ساز کونسلر کمود ورما سمیت دیگر عوامی نمائندوں، معززین، سماجی اور سیاسی کارکنوں نے بھی ڈاکٹر بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔
اس موقع پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے فنکاروں کی جانب سے آرتی پوجن، بھجن، بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت پیش کئے گئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan