نائب صدر جمہوریہ نے بیساکھی پر گرودوارہ رکاب گنج صاحب میں گلہائے عقیدت پیش کئے
نئی دہلی، 14 اپریل (ہ س)۔ بیساکھی کے مبارک موقع پر نائب صدر جمہوریہ سی پی۔ رادھا کرشنن نے یہاں گرودوارہ رکاب گنج صاحب کا دورہ کیا اور شہریوں کی خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو اور دہلی کے وز
گل


نئی دہلی، 14 اپریل (ہ س)۔ بیساکھی کے مبارک موقع پر نائب صدر جمہوریہ سی پی۔ رادھا کرشنن نے یہاں گرودوارہ رکاب گنج صاحب کا دورہ کیا اور شہریوں کی خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو اور دہلی کے وزیر منجندر سنگھ سرسا بھی موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے گرودوارہ کمپلیکس کے اندر اجتماع کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور بیساکھی کے اس اہم تہوار پر ملک بھر میں باہمی ہم آہنگی، خوشحالی اور بھلائی کے لیے دعا کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande