ایئر انڈیا ایئر لائن کا پہلا تجدید شدہ بوئنگ 8-787 طیارہ دہلی ایئر پورٹ پہنچا
نئی دہلی، 14 اپریل (ہ س)۔ ٹاٹا گروپ کی قیادت والی ایئر انڈیا ایئر لائن کا پہلا تجدید شدہ (ریفربشڈ) چوڑے سائز والا بوئنگ 8-787 طیارہ پیر کی دیر رات دہلی پہنچ گیا۔ ایئر انڈیا ایئر لائن نے منگل کو ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ’وی ٹی-اے این ٹی‘ رج
یہی ہے ایئر انڈیا ایئر لائن کا تجدید شدہ طیارہ


نئی دہلی، 14 اپریل (ہ س)۔

ٹاٹا گروپ کی قیادت والی ایئر انڈیا ایئر لائن کا پہلا تجدید شدہ (ریفربشڈ) چوڑے سائز والا بوئنگ 8-787 طیارہ پیر کی دیر رات دہلی پہنچ گیا۔

ایئر انڈیا ایئر لائن نے منگل کو ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ’وی ٹی-اے این ٹی‘ رجسٹریشن والا یہ طیارہ امریکہ کے سین برنارڈینو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مسلسل پرواز بھرتے ہوئے رات تقریباً 10.00 بجے اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ایئر پورٹ پہنچا۔ ایئر لائن نے تین سال پہلے چوڑے سائز والے طیاروں کے اپنے بیڑے کی وسیع پیمانے پر تجدید کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

ایئر لائن نے کہا کہ یہ اس کے 26 طیاروں کے تجدید کے پروگرام کے تحت پہلے بوئنگ 8-787 طیارے کی جامع تجدید کاری کی تکمیل کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس طیارے میں جدید نشستیں، تفریحی نظام اور پریمیم اکانومی کیبن شامل کیے گئے ہیں۔ یہ چوڑے سائز والا بیڑہ بنیادی طور پر 8-787 اور بی 777 طیاروں پر مشتمل ہے، جو یورپ، امریکہ اور مشرقِ بعید کے طویل فاصلے والے راستوں پر پرواز کرتے ہیں۔

کمپنی نے دسمبر 2022 میں 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے اپنے 27 ڈریم لائنر اور 13 بی 777 طیاروں کی تجدید کا منصوبہ ظاہر کیا تھا۔ تاہم، سپلائی چین اور جغرافیائی و سیاسی وجوہات کی بنا پر اس منصوبے میں تاخیر ہوئی۔ ایئر لائن نے کہا کہ ہمارا یہ پہلا ریٹروفٹڈ بوئنگ 8-787، وی ٹی-اینٹ، آ گیا ہے۔ یہ اس پروگرام کے تحت 26 طیاروں میں سے پہلے طیارے کے کیبن کو مکمل طور پر نیا بنانے کا کام مکمل ہونے کی علامت ہے۔

ایئر لائن نے بتایا کہ یہ ہمارے جاری فلیٹ ٹرانسفارمیشن میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ ہمارے مہمانوں کے لیے پرواز کے ایک بدلے ہوئے تجربے کا آغاز ہے، کیونکہ یہ دو راہداریوں (ٹو آئل) والے طیارے یو کے، یورپ، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور مشرقِ بعید کی طویل مسافت والی منزلوں تک پرواز کریں گے۔ جیسے ہی یہ سروس کے لیے تیار ہوگا، مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande