الور میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر حادثے میں تین افراد ہلاک اور کم از کم 30 زخمی
الور (راجستھان)، 14 اپریل (ہ س)۔ منگل کو الور ضلع میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اندور سے دہلی جانے والی ایک ٹریول بس راج گڑھ تھانہ علاقے کے پنان
الور میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر حادثے میں تین افراد ہلاک اور کم از کم 30 زخمی


الور (راجستھان)، 14 اپریل (ہ س)۔

منگل کو الور ضلع میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اندور سے دہلی جانے والی ایک ٹریول بس راج گڑھ تھانہ علاقے کے پنان میں چینل نمبر 100 انٹرچینج پل کے قریب اس سے آگے جا رہے کیمیکل سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ایچ آئی کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے پنان کے آدرش کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔ شدید زخمی مسافروں کو الور اور جے پور ریفر کر دیا گیا۔ اسٹیشن ہاو¿س آفیسر راجیش مینا نے کہا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande