تھانے سڑک حادثہ کیس میں سیمنٹ مکسر ڈرائیور گرفتار، 11 افراد کی موت کے معاملے میں اہم پیش رفت
تھانے سڑک حادثہ کیس میں سیمنٹ مکسر ڈرائیور گرفتار، 11 افراد کی موت کے معاملے میں اہم پیش رفتتھانے، 14 اپریل (ہ س)۔ مہاراشٹر تھانے ضلع کے مُرباڑ علاقے میں پیش آئے ہولناک سڑک حادثے کے معاملے میں پولیس نے سیمنٹ مکسر ڈرائیور کملیش یادو کو گرفتار کر
Accident Thane Kalyan Highway


تھانے سڑک حادثہ کیس میں سیمنٹ مکسر ڈرائیور گرفتار، 11 افراد کی موت کے معاملے میں اہم پیش رفتتھانے، 14 اپریل (ہ س)۔ مہاراشٹر تھانے ضلع کے مُرباڑ علاقے میں پیش آئے ہولناک سڑک حادثے کے معاملے میں پولیس نے سیمنٹ مکسر ڈرائیور کملیش یادو کو گرفتار کر لیا ہے۔ مُرباڑ پولیس اسٹیشن کی ٹیم ملزم سے تفصیلی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس حادثے میں 11 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔

تفتیشی افسر کے مطابق پیر کے روز مُرباڑ میں پِک اپ گاڑی اور سیمنٹ مکسر کے درمیان شدید ٹکر ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اسی معاملے میں پولیس نے گزشتہ رات کارروائی کرتے ہوئے سیمنٹ مکسر کے ڈرائیور کملیش یادو کو حراست میں لیا اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے اور ان میں سے 10 افراد کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ ایک متوفی کے اہل خانہ مدھیہ پردیش سے مُرباڑ پہنچ رہے ہیں، جنہیں آج لاش سونپی جائے گی۔ اس واقعے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مجاز گاڑیوں میں سفر کرنے سے گریز کریں اور محفوظ عوامی ٹرانسپورٹ کا انتخاب کریں۔

کلیان کے ذیلی علاقائی ٹرانسپورٹ افسر آشوتوش برکُل نے بتایا کہ گزشتہ سال غیر قانونی ٹرانسپورٹ میں ملوث 1,896 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور 25.67 لاکھ کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی ٹیمیں اور دستے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور گاڑیاں ضبط کی جاتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande