این ایچ اے نے اے بی پی ایم-جے اے وائی آٹو ایڈجڈیکیشن ہیکاتھون کے لیے اختراع کاروں کو مدعو کیا
نئی دہلی، 13 اپریل (ہ س) نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت منعقدہ اے بی پی ایم-جے اے وائی آٹو ایڈجڈیکیشن ہیکاتھون 2026 میں شرکت کے لیے اختراع کاروں، طلبائ، ڈویلپرز اور اسٹارٹ اپس کو مدعو کیا ہے۔
نمائش


نئی دہلی، 13 اپریل (ہ س) نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت منعقدہ اے بی پی ایم-جے اے وائی آٹو ایڈجڈیکیشن ہیکاتھون 2026 میں شرکت کے لیے اختراع کاروں، طلبائ، ڈویلپرز اور اسٹارٹ اپس کو مدعو کیا ہے۔

اس کا مقصد ہیلتھ انشورنس کے دعووں کے تصفیے کے عمل کو تیز، درست اور شفاف بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل حل تیار کرنا ہے۔

پیر کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس اسکیم کے تحت روزانہ تقریبا 50,000 دعووں کا تصفیہ کیا جاتا ہے، جن میں سے صرف 15-20 فیصد خود بخود نمٹ جاتے ہیں۔ دعووں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے، ایک جدید، اے آئی پر مبنی خودکار نظام کی ضرورت ہے جو مختلف علاج کے پیکجوں اور دستاویز کے فارمیٹس کو مو¿ثر طریقے سے سنبھال سکے۔

ہیکاتھون کو ملک بھر سے حوصلہ افزا ردعمل ملا ہے اور اب تک 2600 سے زیادہ شرکاءنے اندراج کرایا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے شرکاء13 اپریل 2026 تک سرکاری پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

شرکاءکی مدد کے لیے 13 اپریل سے ایک ماسٹر کلاس سیریز بھی شروع کی جائے گی، جس میں دعووں کے تصفیے کے نظام، ہیکاتھون کی توقعات اور ڈیجیٹل صحت میں اختراع کے مواقع کے بارے میں معلومات ہوں گی۔

ہیکاتھون کا گرینڈ فائنل 8 اور 9 مئی کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو میں منعقد ہوگا۔ جیتنے والی ٹیموں کو 5 لاکھ روپے، 3 لاکھ روپے اور 2 لاکھ روپے کے نقد انعامات کے ساتھ ساتھ این ایچ اے کے ساتھ تعاون کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

اس پہل کو ملک میں ڈیجیٹل صحت خدمات کو مضبوط بنانے اور مستفیدین کو بہتر اور شفاف صحت خدمات فراہم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلبائ، محققین، ڈویلپرز، پیشہ ور افراد، اسٹارٹ اپس، اور اختراع کار 13 اپریل 2026 تک سرکاری پورٹل https://nha.gov.in/hackathon کے ذریعے اندراج کر سکتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande