ناسک عصمت دری معاملے میں ای ڈی کے 11 مقامات پر چھاپے، اشوک کھرات کو 7 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا
ناسک عصمت دری معاملے میں ای ڈی کے 11 مقامات پر چھاپے، اشوک کھرات کو 7 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ناسک، 13 اپریل (ہ س)۔ ناسک عصمت دری معاملے کی تفتیش میں پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھی شامل ہو گئی اور ملزم اشوک کھرات سے متعلق
Crime Maha Nasik ED Raids Kharat


ناسک عصمت دری معاملے میں ای ڈی کے 11 مقامات پر چھاپے، اشوک کھرات کو 7 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

ناسک، 13 اپریل (ہ س)۔ ناسک عصمت دری معاملے کی تفتیش میں پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھی شامل ہو گئی اور ملزم اشوک کھرات سے متعلق 11 مقامات پر بیک وقت چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جبکہ ناسک ضلع عدالت نے انہیں تیسرے عصمت دری کیس میں 7 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے مطابق اشوک کھرات کو منگل کے روز چوتھے عصمت دری کیس میں دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں پولیس تحویل کی درخواست کی جائے گی۔

تحقیقات سے وابستہ ایک افسر نے بتایا کہ تیسرے کیس میں کھرات کو پانچ دن کی پولیس تحویل دی گئی تھی، جو پیر کو ختم ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اس کیس میں انہیں 7 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق اشوک کھرات کے خلاف مجموعی طور پر 14 مقدمات درج ہیں، جن میں 8 عصمت دری اور 6 دھوکہ دہی کے معاملات شامل ہیں۔

ایس آئی ٹی افسر نے بتایا کہ ای ڈی اور ایس آئی ٹی کی ٹیمیں ناسک میں پانچ، پونے میں تین اور احمد نگر کے شیردی علاقے میں تین مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ ان میں کھرات کی رہائش ’’ترپتی بالا بنگلہ‘‘ اور ایشانیشور مندر کے قریب واقع فارم ہاؤس بھی شامل ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم کھرات کی جانب سے زمین کے لین دین، بینک کھاتوں اور مالی معاملات کی باریکی سے جانچ کر رہی ہے۔ حکام ان کی جائیدادوں کی پیمائش کر کے موجودہ مارکیٹ ویلیو کا اندازہ لگا رہے ہیں اور یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ ان جائیدادوں کی خریداری کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔

مزید یہ کہ ای ڈی اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ بعض جائیدادوں میں شراکت داروں کو کیوں شامل کیا گیا۔ ناسک عصمت دری کیس میں ایس آئی ٹی اور ای ڈی کے ساتھ انکم ٹیکس محکمہ بھی مالی لین دین کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande