
نئی دہلی، 13 اپریل (ہ س)۔ کانگریس نے اپنے لوک سبھا ارکان کو وہپ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 16 سے 18 اپریل تک ایوان کی تین روزہ خصوصی نشست میں شرکت کریں اور پارٹی کے موقف کی حمایت کریں۔
کانگریس نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ 16 سے 18 اپریل تک لوک سبھا میں اہم مسائل پر تبالہ خیال ہوگا اور ووٹنگ ہونی ہے، اس لیے تمام ممبران پارلیمان کی موجودگی لازمی ہے۔
پارٹی نے اپنے اراکین کے لیے یہ وہپ ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب حکومت پارلیمنٹ کے موجودہ بجٹ اجلاس کے تحت ہونے والے اس تین روزہ اجلاس میں خواتین ریزرویشن کے قانون کے نفاذ سے متعلق ترمیم اور حد بندی سے متعلق بل پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد