تھانے میں خوفناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک
ممبئی ، 13 اپریل (ہ س) مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں کلیان–احمد نگر شاہراہ پر پیر کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جب رائتے گاؤں کے قریب ایک سیمنٹ مکسر اور پیک اپ گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی۔ پولیس ک
Accident Thane Kalyan Highway


ممبئی ، 13 اپریل (ہ س) مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں کلیان–احمد نگر شاہراہ پر پیر کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جب رائتے گاؤں کے قریب ایک سیمنٹ مکسر اور پیک اپ گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً 11 بجے اس وقت پیش آیا جب پیک اپ گاڑی مرباڑ سے کلیان کی طرف جا رہی تھی اور رائتے گاؤں کے قریب نئے پل پر سامنے سے آنے والے سیمنٹ مکسر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو فوری طور پر مرباڑ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

اطلاع ملتے ہی ٹٹوالا پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔ پولیس اب مہلوکین کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande