
حیدرآباد، 13 اپریل کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے پیر کے روز حیدرآباد میں ایکسپلوریشن لائسنس نیلامی کے دوسرے مرحلے اور اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس کی ساتویں نیلامی کے لیے روڈ شو کا افتتاح کیا۔
ایچ آئی سی سی، مادھاپور میں کانوں کی وزارت کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اولین ترجیحات میں ملک کی معدنی دولت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانا اور بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنا شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت صرف محصول کے لیے نہیں بلکہ معدنی شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس روڈ شو کا مقصد ہندوستان کی معدنی سلامتی کو مضبوط کرنا، نجی شعبے کی شرکت کو فروغ دینا اور اہم اور اسٹریٹجک معدنی وسائل کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔ ریڈی نے نجی کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ پی ایس یوز، ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ معدنیات کے شعبے میں بڑے پیمانے پر ترقی ممکن ہو سکے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے مستقبل کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شہری کان کنی اور کوئلے کی گیس کاری کے شعبے میں اہم معدنیات کے استعمال کے بہت زیادہ امکانات ہیں، جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک اقتصادی طور پر زیادہ بااختیار بن سکتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانوں کے مرکزی سکریٹری پیوش گوئل نے بتایا کہ مالی سال 2025-2026 میں اب تک ریکارڈ 212 معدنی بلاکس کی نیلامی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی گزشتہ چار سالوں میں کل 364 بلاکس کی نیلامی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 2015 میں نیلامی کا نظام متعارف ہونے کے بعد سے اب تک کل 684 معدنی بلاکس نیلام کیے جا چکے ہیں۔
اہم معدنیات کے شعبے میں اس سال 22 بلاکوں کی نیلامی کی گئی ہے۔ اب تک کل 71 اہم معدنی بلاکس نیلام کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 46 مرکزی حکومت اور 25 ریاستی حکومتوں کے ذریعے نیلام کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس کی ساتویں قسط کی نیلامی 23 مارچ سے شروع کی گئی ہے، جس میں کل 19 بلاکس کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان میں 17 جامع لائسنس اور 2 کان کنی کے لیز شامل ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی