صرافہ بازار میں تیزی سے مہنگا ہوا سونا، چاندی کی بھی چمک بڑھی
نئی دہلی، 11 اپریل (ہ س)۔ ایک دن کی گراوٹ کے بعد آج گھریلو صرافہ بازار میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ جمعہ کے مقابلے میں سونا 820 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کل کے مقابلے میں 5200 روپے فی کلو گرام کا اضافہ ہ
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 11 اپریل (ہ س)۔ ایک دن کی گراوٹ کے بعد آج گھریلو صرافہ بازار میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ جمعہ کے مقابلے میں سونا 820 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کل کے مقابلے میں 5200 روپے فی کلو گرام کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی بازار میں فزیکل سونا آج 4,777.17 ڈالر فی اونس پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ چاندی کی اسپاٹ قیمت 75.91 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے آج ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,52,360 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,54,100 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ جبکہ 22 کیرٹ سونا آج 1,39,660 روپے فی 10 گرام سے 1,41,260 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 2,60,100 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,52,510 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,39,810 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,52,360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,39,660 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,52,410 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,39,710 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ، چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,54,100 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,260 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,52,360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,39,660 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہورہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,52,410 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,39,710 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

لکھنؤ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا 1,52,510 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,39,810 روے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,52,410 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,39,710 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,52,510 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,39,810 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ دارالحکومت کے شہروں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,52,360 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کی صرافہ بازاروں میں 1,39,660 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande