فلم ’ہے جوانی تو عشق...‘ کی ریلیز کی تاریخ میں پھر تبدیلی ہوگی
اداکار ورون دھون کی آنے والی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کی ریلیز کی تاریخ کے تعلق سے ایک بار پھر قیاس آرائیاںتیز ہو گئی ہیں۔ حال ہی میں فلم کی ریلیز کی تاریخ12 جون کو طے کی گئی تھی، لیکن اب اسے طے تاریخ سے قبل ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی
release-date-of-Hai-Jawani-Toh-Ishq-changed


اداکار ورون دھون کی آنے والی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کی ریلیز کی تاریخ کے تعلق سے ایک بار پھر قیاس آرائیاںتیز ہو گئی ہیں۔ حال ہی میں فلم کی ریلیز کی تاریخ12 جون کو طے کی گئی تھی، لیکن اب اسے طے تاریخ سے قبل ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، پروڈیوسر فلم کو 22 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم تقریباً تیار ہے اور مئی کے دوسرے ہفتے میں باکس آفس پر کم مقابلہ آرائی ہونے کی وجہ سے یہ وقت موزوں سمجھا جا رہا ہے۔ وہ گرمیوں کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مرنال ٹھاکر اور پوجا ہیگڑے بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی ہیں۔یہ فلم اصل میں 5 جون کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن یش کی فلم ”ٹاکسک“ کے ساتھٹکراو سے بچنے کے لیے تاریخ تبدیل کر دی گئی۔ توقع ہے کہ پروڈیوسرز جلد ہی ریلیز کی نئی تاریخ کے بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande