
شروعاتی کاروبار میں اتار چڑھاو کے درمیان شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 10 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں کشیدگی کے پرامن حل کے لیے جاری کوششوں کا اثر گھریلو شیئر بازار میں بھی نظر آرہا ہے۔ ان کوششوں کی وجہ سے آج ابتدائی کاروبار کے دوران بازار میں مضبوطی کا رخ بنا ہوا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی سبقت کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں اتار۔چڑھاو ہونے لگا۔ حالانکہ ابھی تک کے کاروبار میں خریداروں کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.94 فیصد اور نفٹی 0.92 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
آج صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے شری رام فائنانس، ایکسس بینک، ایشین پینٹس، جیو فائنانشل اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے شیئر 2.78 فیصد سے لے کر 1.69 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، سن فارماسیوٹیکلز، انفوسس، ٹی سی ایس، ٹیک مہندرا اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجی کے شیئر 2.94 فیصد سے لے کر 1.53 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,693 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,441 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 252 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 24 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب چھ شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 41 شیئر سبز نشان میں اور نو شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 489.36 پوائنٹس یعنی 77,121.01 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی، جس کے سبب اس انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے سینسیکس 77,360.51 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا۔ وہیں فروخت کا دباو بننے پر اس نے 76,851.16 پوائنٹس کی سطح تک غوطہ بھی لگایا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 717.33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,348.98 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 105.45 پوائنٹس اچھل کر 23,880.55 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی اس انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے نفٹی 23,998.25 پوائنٹس کی سطح تک آگیا۔ وہیں، فروخت کا دباو بننے پر یہ انڈیکس 23,856.35 پوائنٹس کی سطح تک گر بھی گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 219.40 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 23,994.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن