
نئی دہلی، 10 اپریل (ہ س): جے پرکاش ایسوسی ایٹس لمیٹڈ (جے اے ایل) کے چیئرمین جے پرکاش گوڑ نے اکمپنی کے حصول کیلئے ڈانی گروپ پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینداروں اور ریزولوشن پروفیشنل کی کمیٹی نے منصفانہ اور شفاف عمل کی پیروی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوتم اڈانی کی قیادت میں کمپنی تمام اسٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا اترے گی۔
جے پرکاش گوڑ نے کہا کہ ان کی کمپنی 1979 سے ایک طویل اور جذباتی سفر کا حصہ ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں اڈانی گروپ کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ کمپنی نے بدھ انٹرنیشنل سرکٹ، ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس، سیمنٹ پلانٹس، اور جےپی وش ٹاو¿ن، جےپی گرینز، اور جےپی اسپورٹس سٹی سمیت مختلف بڑے منصوبے تیار کیے ہیں، جو کمپنی کے لیے باعث فخر ہیں۔ تاہم، پچھلے کچھ سالوں میں، کمپنی کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ دیوالیہ پن کے عمل سے گزری۔ اس مشکل وقت کے دوران، کمپنی نے حل تلاش کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول گھریلو خریداروں، ملازمین، بینکوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔
گوتم اڈانی کے اڈانی گروپ نے تقریباً 14,535 کروڑ میں دیوالیہ پن کے عمل کے تحت جے پرکاش ایسوسی ایٹس لمیٹڈ (جے اے ایل) کو حاصل کرنے کی بولی جیت لی ہے۔ اس معاہدے میں سیمنٹ، انفراسٹرکچر اور رئیل اسٹیٹ کے اثاثے شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے ویدانتا گروپ کے اعتراضات کے باوجود حصول پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی