گلوبل مارکیٹ سے مثبت اشارے، ایشیا میں بھی تیزی کا رجحان
گلوبل مارکیٹ سے مثبت اشارے، ایشیا میں بھی تیزی کا رجحان نئی دہلی، 10 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں امن مذاکرات کے ایک بار پھر پٹری پر لوٹنے کی خبر سے پوری دنیا کے بازار کا موڈ بہتر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ
گلوبل مارکیٹ کی علامتی تصویر


گلوبل مارکیٹ سے مثبت اشارے، ایشیا میں بھی تیزی کا رجحان

نئی دہلی، 10 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں امن مذاکرات کے ایک بار پھر پٹری پر لوٹنے کی خبر سے پوری دنیا کے بازار کا موڈ بہتر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ بند ہونے کی امید کی وجہ سے بازار میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ حالانکہ یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران فروخت کا دباو بنا رہا۔ وہیں ایشیائی بازار آج چوطرفہ مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے جاری کوششوں کی وجہ سے امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران جوش و خروش کا ماحول رہا، جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 275.88 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد کی تیزی کے ساتھ 48,185.80 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.62 فیصد کی سبقت کے ساتھ 6,824.66 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 186.66 پوائنٹس یعنی 0.82 فیصد اچھل کر 22,821.66 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں، ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 0.03 فیصد کی معمولی سبقت کے ساتھ 48,200.25 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے۔

امریکی بازار کے برعکس یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو برقرار رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.05 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 10,603.48 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.22 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 8,245.80 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 273.64 پوائنٹس یعنی 1.15 فیصد پھسل کر 23,806.99 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مغربی ایشیا میں امن ہونے کی امید کی وجہ سے ایشیائی بازار میں بھی آج جوش نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کے سبھی نو بازاروں کے انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں۔ گفٹ نفٹی 105.50 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد کی تیزی کے ساتھ 23,989.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.12 فیصد کی سبقت کے ساتھ 4,982.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔

جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس نے آج زوردار چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 148.42 پوائنٹس یعنی 2.03 فیصد کی تیزی کے ساتھ 7,456.01 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 101.40 پوائنٹس یعنی 1.75 فیصد کے اضافے کے ساتھ 5,879.41 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج اور تائیوان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج زبردست مضبوطی نظر آ رہی ہے۔

آج کی اس تیزی کی وجہ سے ٹوکیو کا نکیئی انڈیکس 936.68 پوائنٹس یعنی 1.68 فیصد کی تیزی کے ساتھ 56,832 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح تائیوان کا تائیوان ویٹیڈ انڈیکس 418.06 پوائنٹس یعنی 1.20 فیصد کی سبقت کے ساتھ 35,279.22 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.83 فیصد کی چھلانگ لگا کر 1,502.08 پوائنٹس کی سطح پر، ہینگ سینگ انڈیکس 211.60 پوائنٹس یعنی 0.82 فیصد اچھل کر 25,964 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.63 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 3,991.14 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande