فلم 'جنا نائیکن' ریلیز سے پہلے ہی لیک، میکرز پریشان
تھلاپتی وجے کی انتہائی متوقع فلم جنا نائیکن ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ سنسر کے عمل میں تاخیر کے بعد اب فلم کے لیک ہونے کی خبروں نے پروڈیوسرز کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کی تقریباً 5 منٹ کی ویڈیو سو
لیک


تھلاپتی وجے کی انتہائی متوقع فلم جنا نائیکن ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ سنسر کے عمل میں تاخیر کے بعد اب فلم کے لیک ہونے کی خبروں نے پروڈیوسرز کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی تقریباً 5 منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے۔ مبینہ طور پر اس کلپ میں فلم کے ٹائٹل کریڈٹس اور وجے کے ابتدائی تعارفی منظر کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ ویڈیو کو مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے جس سے مداحوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

مداحوں نے معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے پروڈکشن ہاو¿س کے وی این پروڈکشن کو ٹیگ کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ لیک ہونے والے کلپ کو مزید شیئر نہ کریں، کیونکہ اس سے فلم کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ویڈیو ایڈیٹنگ کے دوران لیک ہو سکتی ہے، کیونکہ کلپ کے آخر میں ایک شخص ریکارڈنگ روکتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ تاہم اس معاملے پر پروڈیوسرز کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande