بیپارڈ اسکیل پارک کی ا سکیل بلڈنگ کاوزیر اعلیٰ نے کیا معائنہ ، عہدیداروں کو ہدایات دیں
پٹنہ،یکم اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ کے والمی (انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اینڈ لینڈ مینجمنٹ) کیمپس میں واقع بیپارڈ اسکیل پارک کی ا سکیل بلڈنگ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور عہدیداروں کو ضروری رہنما
بیپارڈا سکیل پارک کی ا سکل  بلڈنگ کاوزیر اعلیٰ نے کیا معائنہ ، عہدیداروں کو ہدایات دیں


پٹنہ،یکم اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ کے والمی (انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اینڈ لینڈ مینجمنٹ) کیمپس میں واقع بیپارڈ اسکیل پارک کی ا سکیل بلڈنگ کا معائنہ کیا۔

انہوں نے وہاں کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور عہدیداروں کو ضروری رہنمائی فراہم کی۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے مختلف کلاس روم میں پڑھنے والے طلباء سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ تندہی سے اپنی تربیت کو جاری رکھیں تاکہ وہ روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بہار کے نوجوانوں کو روزگار اور تکنیکی تربیت کے ذریعے خود کفیل بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہاسٹل کا بھی معائنہ کیا اور دیگر ہاسٹل میں انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ نے ان پر زور دیا کہ وہ نظم و ضبط برقرار رکھیں اور یہاں تربیت حاصل کرنے والے طلباء کی سہولیات کو یقینی بنائیں۔

معائنہ کے دوران آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیئے امرت، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر بی راجندر، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، یوتھ، ایمپلائمنٹ اینڈ اسکیل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری کشور ، ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کارتکیہ کے شرما اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande