
بھونیشور ، یکم اپریل (ہ س)۔
اڈیشہ حکومت نے آخر کار ممبران اسمبلی، وزراء، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق چار بلوں کو واپس لے لیا ہے۔ ان بلوں کو واپس لینے کا فیصلہ اسمبلی میں متفقہ طور پر کیا گیا۔پارلیمانی امور کے وزیر مکیش مہلنگ نے منگل کو اسمبلی میں چار بلوں کو واپس لینے کی تحریک پیش کی ، جسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ ابتدائی طور پر بل متفقہ طور پر منظور کیے گئے تھے لیکن بعد میں کئی اراکین نے ان پر نظر ثانی کی ضرورت کا اظہار کیا۔
حکومت نے ارکان کی آراءپر غور کرنے کے بعد بل واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان بلوں کو گزشتہ سرمائی اجلاس کے آخری دن متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔ اس وقت حکمران جماعت اور اپوزیشن دونوں نے متفقہ طور پر ان کی حمایت کی تھی۔ تاہم ، ان بلوں میں تجویز کردہ تنخواہوں اور الاو¿نسز میں ایک بار کے اضافے نے بعد میں بڑے پیمانے پر ردعمل کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan