اورینج الرٹ کے درمیان پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں تیز ہوا اور بارش
اورینج الرٹ کے درمیان پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں تیز ہوا اور بارش پریاگ راج، یکم اپریل (ہ س)۔ اترپردیش میں آنے والے 24 گھنٹے کے دوران آسمان میں بادل چھائے رہنے اور 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں تیز ہوا اور بارش


اورینج الرٹ کے درمیان پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں تیز ہوا اور بارش

پریاگ راج، یکم اپریل (ہ س)۔ اترپردیش میں آنے والے 24 گھنٹے کے دوران آسمان میں بادل چھائے رہنے اور 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم بدھ کی علی الصبح سے ہی پریاگ راج میں تیز ہواوں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش بھی ہوئی ہے۔

’سچیت ایپ‘ کے ذریعے موصولہ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق اگلے تین گھنٹوں کے اندر ریاست کے کئی اضلاع میں بجلی، درمیانی بارش اور تیز ہواوں کے ساتھ طوفان کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اورینج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ چندر شیکھر آزاد زرعی و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے زرعی ماہرِ موسمیات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے کا کہنا ہے کہ ایسا موسم آنے والے 24 گھنٹے برقرار رہنے کا امکان ہے۔

الرٹ کے دائرے میں امبیڈکر نگر، امیٹھی، ایودھیا، اعظم گڑھ، بہرائچ، بارہ بنکی، بستی، بھدوہی، گونڈہ، ہردوئی، جونپور، لکھنو، پرتاپ گڑھ، پریاگ راج، رائے بریلی، سیتا پور، سلطان پور اور اناو کے اضلاع شامل ہیں۔ ان علاقوں میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پریاگ راج میں دیر رات تقریباً 2 بجے سے ہی موسم کا مزاج بدلا ہوا ہے۔ ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ درمیان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا اور صبح تقریباً 7.30 بجے تک گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوتی رہی۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو محتاط رہنے کی صلاح دی ہے، خاص طور پر کھلے مقامات، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande