
امریکی صدر ٹرمپ کل ایران کے سلسلے میں قوم سے خطاب کریں گے
واشنگٹن، یکم اپریل (ہ س)۔ وائٹ ہاوس نے آج اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ دو اپریل کو قوم سے خطاب کریں گے۔ وہ ایران کے سلسلے میں ملک کو اہم معلومات فراہم کریں گے۔ 28 فروری سے امریکہ-اسرائیل اور ایران کے درمیان چھڑی جنگ کے دوران وائٹ ہاوس کے اس اعلان سے یہ صاف ہے کہ ٹرمپ کوئی بڑا اعلان کر سکتے ہیں۔
وائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری کیرولین لیوٹ نے آج صبح ایکس پوسٹ پر لکھا، ”دیکھنا نہ بھولیں۔ کل رات 9 بجے (مشرقی وقت ’ای ٹی‘) صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے متعلق اہم معلومات دینے کے لیے قوم سے خطاب کریں گے“۔ کیرولین کی پوسٹ ایک ایسے وقت پر آئی ہے جب ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست بات چیت چل رہی ہے۔ تاہم، ایران نے اس سے انکار کیا ہے۔ اس نے یہ ضرور مانا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن