
حیدرآباد ، یکم اپریل (ہ س)
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں (30–40 کلومیٹر فی گھنٹہ) چلنے کا امکان ہے۔ روزانہ موسمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سات دنوں تک ریاست کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آئندہ دو سے تین دنوں تک معمول سے 2–3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے، جس کے بعد اگلے چار دنوں میں یہ معمول کی سطح پر واپس آجائے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے ایک یا دو مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھدراچلم (ضلع کھمم) میں ریکارڈ کیا گیا۔
۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق