
حیدرآباد ، یکم اپریل (ہ س) ۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے آج چہارشنبہ کوگورنرشیو پرتاپ شکلا کوسالگرہ کی مبارکباد دی۔ ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے گورنر کے لئے نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، خوشی اور عوامی خدمت کے لئے طویل زندگی کی دعا کی۔ انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ترقیاتی ترجیحات کو آگے بڑھانے اور خوشگوار و ترقی پسند حکمرانی کے ماحول کوفروغ دینے میں وہ گورنر کی مسلسل رہنمائی اور تعاون کے منتظر ہیں۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت اجتماعی طور پرتلنگانہ رائزنگ 2047 کے وژن کو حاصل کرنے کے لئے کام کرے گی۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق