
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں زوردار تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے جلد رکنے کا اشارہ ملنے اور مضبوط عالمی اشاروں کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار میں بھی آج ابتدائی کاروبار کے دوران زوردار تیزی کا رخ بنا ہوا ہے۔ آج سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے 2 فیصد سے بھی زیادہ کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کی شروعات کی۔ حالانکہ درمیان درمیان میں منافع وصولی کے سبب میں فروخت کا جھٹکا بھی لگتا رہا، لیکن بازار میں ہو رہی زوردار خریداری کے سبب یہ دونوں انڈیکس لگاتار زبردست مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے رہے۔ صبح 10.30 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 2.10 فیصد اور نفٹی 2.09 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
آج صبح 10.30 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے انٹر گلوب ایوی ایشن، بھارت الیکٹرانکس، ٹرینٹ لمیٹڈ، اڈانی پورٹس اور اڈانی انٹرپرائزز کے شیئر 8.74 فیصد سے لے کر 5.50 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، نفٹی 50 میں شامل اکلوتا ایچ ڈی ایف سی لائف کا شیئر 0.01 فیصد کی علامتی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آرہا تھا۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,839 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,732 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 107 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل سبھی 30 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب، نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 49 شیئر سبز نشان میں اور صرف ایک شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 1,814.88 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 73,762.43 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہونے کے بعد خریداری کی حمایت ملنے سے یہ انڈیکس اچھل کر 73,964.58 پوائنٹس کی سطح تک آگیا۔ حالانکہ درمیان درمیان میں منافع وصولی کا جھٹکا لگنے کی وجہ سے سینسیکس کی چال میں معمولی گراوٹ بھی درج کی گئی۔ اس گراوٹ کے باوجود یہ انڈیکس لگاتار زوردار مضبوطی کے ساتھ ہی کاروبار کرتا رہا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10.30 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 1,508.97 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 73,456.52 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 567.60 پوائنٹس اچھل کر 22,899 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس تھوڑی دیر میں ہی اوپننگ لیول سے 40 پوائنٹس سے زیادہ اچھل کر 22,941.30 پوائنٹس کی سطح تک آگیا۔ حالانکہ درمیان درمیان میں منافع وصولی کے سبب ہوئی فروخت کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں اوپری سطح سے کچھ گراوٹ بھی آئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10.30 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 466.15 پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ 22,797.55 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن