گاندربل انکاؤنٹر کے بعد اراکین اسمبلی کی سیکورٹی واپس لینے کا فیصلہ جمہوریت کے مذاق کے مترادف ہے۔سریندر چودھری
گاندربل انکاؤنٹر کے بعد اراکین اسمبلی کی سیکورٹی واپس لینے کا فیصلہ جمہوریت کے مذاق کے مترادف ہے۔سریندر چودھری جموں، یکم اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے بدھ کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر گاندربل انکاؤنٹر کے بعد ا
Dy cm


گاندربل انکاؤنٹر کے بعد اراکین اسمبلی کی سیکورٹی واپس لینے کا فیصلہ جمہوریت کے مذاق کے مترادف ہے۔سریندر چودھری

جموں، یکم اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے بدھ کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر گاندربل انکاؤنٹر کے بعد اراکین اسمبلی کی سیکورٹی واپس لینے کے معاملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے جمہوریت کا مذاق قرار دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سریندر چودھری نے الزام لگایا کہ ایم ایل ایز کو سیکورٹی منتخب بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ڈی جی پی سے گاندربل انکاؤنٹر کے حوالے سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر جموں و کشمیر میں حالات واقعی معمول پر ہیں تو پھر یہ انکاؤنٹر کیوں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر چند ایم ایل ایز کی سیکورٹی واپس لے رہے ہیں۔ ہمیں ڈی جی پی سے بھی پوچھنا چاہیے کہ اگر حالات نارمل ہیں تو گاندربل انکاؤنٹر کیوں ہو رہا ہے۔ چند دن قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر حملہ ہوا تھا، اور اب صرف منتخب ایم ایل ایز کو سیکورٹی دی جا رہی ہے۔ یہ جمہوریت کا مذاق ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لیفٹیننٹ گورنر اس معاملے میں مداخلت کریں گے اور انصاف کو یقینی بنائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande