وزیر ستیش شرما نے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹس کا معائنہ کیا
وزیر ستیش شرما نے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹس کا معائنہ کیا جموں، یکم اپریل (ہ س)۔ وزیر خوراک، شہری رسد و امور صارفین ستیش شرما نے بڑی برہمنہ میں ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹس کا معائنہ کرتے ہوئے ضروری اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
Sharma's


وزیر ستیش شرما نے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹس کا معائنہ کیا

جموں، یکم اپریل (ہ س)۔ وزیر خوراک، شہری رسد و امور صارفین ستیش شرما نے بڑی برہمنہ میں ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹس کا معائنہ کرتے ہوئے ضروری اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے انڈین آئل کارپوریشن اور ہندوستان پیٹرولیم کے زیر انتظام پلانٹس میں سلنڈر بھرائی، ذخیرہ، حفاظتی انتظامات اور ترسیلی نظام کا جائزہ لیا اور افسران و عملے سے بات چیت کر کے زمینی صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔

حکام نے وزیر کو بتایا کہ دونوں پلانٹس مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور جموں و ملحقہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے مناسب انتظامات موجود ہیں۔ بٹھنڈہ اور جالندھر سے ایل پی جی کی سپلائی کے نظام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر نے ایل پی جی کی سپلائی چین کو مضبوط رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی قلت، بلیک مارکیٹنگ یا ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ مناسب بفر اسٹاک برقرار رکھا جائے اور نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے محکمہ کے نفاذی عملے کو ہدایت دی کہ بازار میں کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ستیش شرما نے حفاظتی معیارات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں اور تنصیبات کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے، جبکہ عوام کو بلا رکاوٹ ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande