شعبہ نفسیات کے زیراہتمام سافٹ اسکلز، ذہنی صحت اور تناؤ کے بندوبست پر ورکشاپ منعقد
علی گڑھ, یکم اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات نے فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (اے ایم یو برانچ) کے تعاون سے ’صحت، فلاح و بہبود اور تناؤ کے بندوبست کے لیے سافٹ اسکلز ٹریننگ‘ موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد کی۔ حاضرین کا
پروفیسر محمد محسن  شعبہ نفسیات


علی گڑھ, یکم اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات نے فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (اے ایم یو برانچ) کے تعاون سے ’صحت، فلاح و بہبود اور تناؤ کے بندوبست کے لیے سافٹ اسکلز ٹریننگ‘ موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد کی۔ حاضرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے شعبہ کے چیئرپرسن اور آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر شاہ عالم نے ذہنی صحت کے مسائل کو اجتماعی طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور نفسیاتی مدد حاصل کرنے سے جڑے غلط تصورات کو ختم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ورکشاپ میں اسپین سے تعلق رکھنے والی فیملی تھیراپسٹ محترمہ اینیٹ کروز اسمالینسکی نے ذہنی صحت پر کنبہ کے تعلقات کے اثرات کو واضح کیا اور انٹرپرسنل تعلقات و پیشہ ورانہ ترقی سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ اسی طرح اقوام متحدہ میں سائیکالوجی کولیشن کے رکن اور کونسلر مسٹر سمیت دتہ نے تھری سی فریم ورک یعنی چوائس، کنٹرول اور کانسیکوینسز کے ذریعے تناؤ کے بندوبست کے عملی طریقے بیان کئے۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے کاؤنسلرز کے لیے خود آگہی اور نفسیاتی تیاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اختتامی اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم محسن خان نے طلبہ کو کنبہ میں رشتوں کو مضبوط بنانے اور تناؤ سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی تلقین کی۔ آخر میں مس علمہ فاطمہ نے اظہارِ تشکر کیا۔ ڈاکٹر حنا پروین اور ڈاکٹر عائشہ خان نے ورکشاپ کو مربوط کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande