
ممبئی ، یکم اپریل (ہ س) مہاراشٹر میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے وزیر نرہری زروال آج کابینہ اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ان اس غیر حاضری کو ان سے
متعلق ایک وائرل ویڈیو کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم انھوں نے اس ضمن میں نائب وزیر اعلیٰ سنیتر پوار سے رابطہ کر کے خود کو بے قصور قرار دیا اور ناسک کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو تحقیقات کے لیے درخواست دی ہے، ساتھ ہی آئندہ پارٹی اجلاس میں پیش ہونے کا اعلان کیا۔
اسی دوران حکمراں اتحاد میں اختلافات بھی سامنے آئے ہیں، کابینہ اجلاس سے پہلے کئی وزراء کی غیر حاضری نے ان کی ناراضگی ظاہر کی۔ مکرند پاٹل، باباصاحب پاٹل اور اندرنیل نائک کی غیر موجودگی نے قیاس آرائیوں کو بڑھا دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے