
سرینگر، یکم اپریل (ہ س)۔
سرینگر کے راجباغ علاقے میں تیز ہواؤں کی وجہ سے ایک بھاری بھرکم درخت جڑ سے اکھڑ کر نصف گر گیا تھا۔جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے گاڑی چلانے والے لوگوں یا پیدل چلنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لیکن درخت اگراچانک پورا گرتا تو کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔ تاہم انتظامیہ نے فوری طور حرکت میں آکر اس علاقے میں کچھ دیر کےلئے ٹریفک کو روک کر درخت کاٹ کر لوگوں کو راحت کی سانس دلائی ہے۔ غور طلب ہے کہ وادی کشمیر کے کئ علاقوں میں برلب سڑک کئ درخت خستہ حال ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج تک ان خستہ حال درختوں کی وجہ سے کئ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جبکہ ان واقعات کے بعد اب لوگ انتظامیہ سے ایسے بڑے بڑے درختوں کو کاٹنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir