دہلی یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹر ڈگری لینے والی سپنا پردھان ملا نیپال کی قائم مقام چیف جسٹس بنیں۔
کاٹھمنڈو، یکم اپریل (ہ س): نیپال کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پرکاشمان سنگھ راوت کی ریٹائرمنٹ کے بعد، سب سے سینئر جسٹس سپنا پردھان ملا نے بدھ کو قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھال لیا۔ دہلی یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرکی ڈگری لینے والی جسٹس ملا نے نہ
سپنا


کاٹھمنڈو، یکم اپریل (ہ س): نیپال کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پرکاشمان سنگھ راوت کی ریٹائرمنٹ کے بعد، سب سے سینئر جسٹس سپنا پردھان ملا نے بدھ کو قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھال لیا۔

دہلی یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرکی ڈگری لینے والی جسٹس ملا نے نہ صرف ہندوستان میں تعلیم حاصل کی بلکہ وہ انصاف کے میدان میں مختلف پروگراموں میں باقاعدہ شریک بھی رہی ہیں۔

نیپالی آئین کے مطابق کوئی عہدہ خالی ہونے سے ایک ماہ قبل آئینی کونسل نئے چیف جسٹس کی سفارش کرتاہے۔ تاہم کونسل کے نامکمل ہونے کی وجہ سے یہ عمل فی الحال تعطل کا شکار ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت کونسل میں چیف جسٹس، قومی اسمبلی کے اسپیکر، ایوان نمائندگان کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور ایوان نمائندگان میں قائد حزب اختلاف شامل ہیں۔ وزیر قانون بھی چیف جسٹس کی تقرری کی سفارش کرنے میں بطور رکن کام کرتے ہیں۔

نئے ایوان نمائندگان کے ا سپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کا انتخاب آئندہ دو روز میں ہونے کا امکان ہے جس کے بعد آئینی کونسل کا اجلاس بلا کر نئے چیف جسٹس کی تقرری کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande