
علی گڑھ,، یکم اپریل (ہ س)۔ ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی نے مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کے لیے ذہنی تناؤ پر قابو پانے کے موضوع پر ایک خصوصی سیشن منعقد کیا۔
”دباؤسے کارکردگی تک: تناؤ کا ایک مؤثر وسیلہ کے طور پر استعمال“ موضوع پر مبنی اس سیشن کو ڈاکٹر فردوس جہاں، کلینیکل ماہرِ نفسیات، سینٹر آف ایکسیلینس پروجیکٹ، نیشنل ہیلتھ مشن، جے این میڈیکل کالج، اور ڈاکٹر سمرین حسن خان، اسٹوڈنٹ کونسلر، سینٹر فار اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کریئر پلاننگ، ویمنس کالج، اے ایم یو نے مشترکہ طور سے منعقد کیا۔ انہوں نے تناؤ پر قابو پانے، جذباتی مضبوطی پیدا کرنے اور بہتر تعلیمی کارکردگی کے لیے توجہ میں اضافہ کرنے کی حکمتِ عملیاں بیان کیں۔
نشست میں انٹرایکٹیو سرگرمیوں کے ساتھ، تناؤ کے تجزیہ کی مشقیں اور مقابلے کے طریقے شامل تھے، جن سے طلبہ کو تعلیمی دباؤ کو بہتر طور پر سمجھنے اور سنبھالنے میں مدد ملی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر فیروز احمد نے مسلسل تعلیمی کامیابی کے لیے ذہنی صحت کی اہمیت پر زور دیا اور طلبہ کو ترغیب دی کہ وہ تناؤ کو مثبت انداز میں استعمال کریں اور اپنی کوششوں میں تسلسل برقرار رکھیں۔ سیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر رباب خان اور فیکلٹی رکن ڈاکٹر حبا اصلاحی نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام ایک باہمی تبادلہ خیال پر ہوا، جو طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے تئیں آر سی اے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ