مدھیہ پردیش میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر دستیابی، افواہوں سے بچیں: وزیر خوراک راجپوت
۔ 3029 ایل پی جی سلنڈر ضبط اور 9 معاملات میں ایف آئی آر درج کی گئی بھوپال، یکم اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے۔ ہندوستان میں خام تیل کے وافر ذخائر دستیاب ہونے کی وجہ سے ملک اور ریاست کی تمام
وزیرِ خوراک گووند سنگھ راجپوت کی فائل فوٹو


۔ 3029 ایل پی جی سلنڈر ضبط اور 9 معاملات میں ایف آئی آر درج کی گئی

بھوپال، یکم اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے۔ ہندوستان میں خام تیل کے وافر ذخائر دستیاب ہونے کی وجہ سے ملک اور ریاست کی تمام ریفائنریاں پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو رہی ہے۔

وزیرِ خوراک گووند سنگھ راجپوت نے بدھ کو بتایا کہ مدھیہ پردیش میں ایل پی جی، پیٹرول، ڈیزل، پی این جی اور سی این جی کا وافر اسٹاک دستیاب ہے اور سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔ راجپوت نے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور گھبراہٹ میں خریداری (پینک بائنگ) سے بچیں۔

ریاست میں ضروری اشیاء کے ایکٹ کے تحت ایل پی جی کی کالابازاری روکنے کے لیے مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ اب تک 2215 مقامات پر جانچ کی گئی ہے، جس میں 3029 ایل پی جی سلنڈر ضبط کیے گئے ہیں اور 9 معاملات میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 544 پیٹرول پمپوں کی جانچ بھی کی گئی، جن میں 2 معاملات میں کیس درج کر کے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ضلع سپلائی افسران اور آئل کمپنیوں کے حکام کو پیٹرول پمپوں کی باقاعدگی سے جانچ کی ہدایات دی گئی ہیں۔

گھریلو گیس صارفین کی جانب سے کی گئی بکنگ کے مطابق سلنڈروں کی فراہمی باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔ تجارتی صارفین کو بھی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ترجیحی ترتیب کے مطابق کمرشیل گیس سلنڈروں کی مسلسل فراہمی کی جا رہی ہے۔ صارفین کی مانگ کے پیش نظر گیس بوٹلنگ پلانٹ اضافی وقت تک کام کر رہے ہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں واقع پلانٹس اور تقسیم کاروں کے اسٹاک کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ریاست میں تمام آئل کمپنیوں کے پاس پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر دستیاب ہیں۔ پیٹرول پمپوں پر کسی قسم کی کمی نہیں ہے اور کمپنیوں کے ڈپو سے باقاعدگی سے سپلائی جاری ہے۔ بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر آئل کمپنیوں کے ڈپو کو بھی زیادہ وقت تک چلایا جا رہا ہے، تاکہ سپلائی کے نظام کو معمول پر رکھا جا سکے۔

سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) کے تحت ریاست میں کام کرنے والے 10 اداروں کو پی این جی کنکشن کی دستیابی بڑھانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے لیے کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں، جہاں گھریلو اور کاروباری صارفین کی مانگ اور شکایات کا فوری تدارک کیا جا رہا ہے۔ جن علاقوں میں پی این جی پائپ لائن بچھ چکی ہے، وہاں رہائشی احاطوں، اسکولوں، ہاسٹلز، کالجوں، کمیونٹی کچن اور آنگن واڑی مراکز کو درخواست موصول ہونے کے پانچ دن کے اندر پی این جی کنکشن فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ پی این جی کنکشن کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے ضلعی سطح پر کلکٹر، اے ڈی ایم، ضلع سپلائی افسر اور متعلقہ سی جی ڈی اداروں کے حکام جائزہ لیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande