ایل جی نے پانچ انسپکٹرز (منسٹریل) کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (منسٹریل) کے عہدے پر ترقی دی
ایل جی نے پانچ انسپکٹرز (منسٹریل) کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (منسٹریل) کے عہدے پر ترقی دی جموں، یکم اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پانچ انسپکٹرز (منسٹریل) کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (منسٹریل) کے عہدے پر ترقی دینے کی منظور
Promotion


ایل جی نے پانچ انسپکٹرز (منسٹریل) کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (منسٹریل) کے عہدے پر ترقی دی

جموں، یکم اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پانچ انسپکٹرز (منسٹریل) کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (منسٹریل) کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ سرکاری حکم نامہ نمبر کے مطابق فدا حسین شیخ، فاروق احمد نائیکو، محمد فاروق میر، منظور حسین اور عبدالرشید میر کو پے میٹرکس کے لیول-8 میں ترقی دی گئی ہے۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ترقیات کسی بھی مجاز عدالت میں زیرِ سماعت رِٹ پٹیشنز کے حتمی فیصلے سے مشروط رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande