
حیدرآباد ، یکم اپریل (ہ س)۔ بی آرایس کے ورکنگ پریسڈنٹ کے ٹی آر ایک ہفتہ طویل دورہ پرامریکہ کیلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ مختلف پروگرامس میں شرکت کریںگے ، ساتھ ہی عالمی سطح پر تلنگانہ کی نمائندگی کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق کے ٹی آر ا پنے اس دورہ کے دوران کولمبیا یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی کولمبیا انڈیا بزنس کانفرنس 2026 میں خطاب کریں گے جس میں بین الاقوامی سرمایہ کار ، ماہرین اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق