کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز: چھتیس گڑھ نے ہاکی میں کانسہ کا تمغہ جیتا
رائے پور ، یکم اپریل (ہ س)۔ کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز میں مردوں کی ہاکی میں تیسرے اور چوتھے مقام کے لیے بدھ کو رائے پور کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ اس میں چھتیس گڑھ نے مدھیہ پ
کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز: چھتیس گڑھ نے ہاکی میں کانسہ کا تمغہ جیتا


رائے پور ، یکم اپریل (ہ س)۔ کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز میں مردوں کی ہاکی میں تیسرے اور چوتھے مقام کے لیے بدھ کو رائے پور کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ اس میں چھتیس گڑھ نے مدھیہ پردیش کو 14-6 سے شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیتا۔ میچ کے آغاز سے ہی چھتیس گڑھ کی ٹیم جارحانہ نظر آئی اور مسلسل گول کر کے مخالف ٹیم پر دباو¿ بنائے رکھا۔ مدھیہ پردیش کی ٹیم نے بھی میچ میں واپسی کی کوشش کی ، لیکن چھتیس گڑھ کے کھلاڑیوں کے بہترین تال میل اور تیز کھیل کے سامنے وہ ٹھہر نہ سکی۔

شاندار جیت کے ساتھ چھتیس گڑھ کی ٹیم نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے شائقین کے دل موہ لیے اور اسٹیڈیم میں موجود کھیلوں کے شائقین نے تالیاں بجا کر ٹیم کو داد دی۔اس جیت کے ساتھ، چھتیس گڑھ نے کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز میں اپنی مضبوط موجودگی کا احساس دلایا ہے اور ریاست کے کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی کھیل کی صلاحیتوں کو بھی ظاہر کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande