جموں و کشمیر میں ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ تین برسوں کے دورن آٹھ سو سے زائد عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دی ۔حکومت
جموں و کشمیر میں ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ تین برسوں کے دورن آٹھ سو سے زائد عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دی ۔حکومت جموں، یکم اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے 80
جموں و کشمیر میں ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ تین برسوں کے دورن آٹھ سو سے زائد عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دی ۔حکومت


جموں و کشمیر میں ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ تین برسوں کے دورن آٹھ سو سے زائد عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دی ۔حکومت

جموں، یکم اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے 800 سے زائد عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دی گئی، تاہم مختلف سیاحتی مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یہ بات وزیر سیاحت نے رکن اسمبلی وحید الرحمان پرا کے سوال کے جواب میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 2023 سے 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 807 عمارتوں کی منظوری دی گئی، جن میں 2023-24 میں 245، 2024-25 میں 147 جبکہ 2025-26 میں 415 اجازت نامے جاری کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ منظور شدہ عمارتوں میں 544 رہائشی مکانات، 121 کمرشل عمارتیں، 26 ہوٹل، 14 ہٹس اور 2 گیسٹ ہاؤس شامل ہیں۔وزیر نے مزید کہا کہ مختلف سیاحتی مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی ہوئی ہے جن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ گلمرگ میں 21 غیر قانونی ڈھانچوں میں سے 20 کو سیل جبکہ ایک کو منہدم کیا گیا۔ پہلگام میں 28 غیر مجاز تعمیرات سامنے آئیں، جن میں سے 13 کو سیل کیا گیا جبکہ باقی کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

اسی طرح پتنی ٹاپ میں 15 غیر قانونی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا جبکہ ویرناگ میں 4 غیر مجاز تعمیرات پر جرمانہ عائد کیا گیا۔دودھ پتھری میں 147 غیر قانونی تعمیرات سامنے آئیں جہاں نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ سونمرگ میں 5 جبکہ بھدرواہ میں 358 نوٹس جاری کیے گئے۔حکومت کے مطابق ان خلاف ورزیوں کے خلاف سیلنگ، انہدام، جرمانے اور قانونی کارروائی سمیت مختلف اقدامات جاری ہیں اور کئی معاملات میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande