
نئی دہلی، یکم اپریل(ہ س)۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف آرٹ ہسٹری اینڈ آرٹ اپریسی ایشن نے فیکلٹی آف فائن آرٹس کے 75 سال کا جشن مناتے ہوئے قلم فیسٹول کے حصے کے طورپر مورخہ پچیس سے ستائیس مارچ2026کے درمیان آرٹ نمائش اور ڈیزائن نمائش سے متعلق ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔اورون داس نے مذکورہ نمائش ڈیزائن ورکشاپ منعقد کیا جسے دو حصوں میں منقسم کیا گیا تھا۔پہلا اجلاس اس نکتے پر مرکوز تھا کہ کسی بھی نمائش کے مقصد اور جگہ کے سلسلے میں تفہیم کو بہتر کیا جائے اور مقامی انتظامات کے توسط سے کس طرح بیانیے گڑھے جاتے ہیں اس کے متعلق شرکا کی آزادانہ طورپرغور وفکر کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اجلاس کا دوسرا حصہ عملی سرگرمی پر مشتمل تھا جس میں طلبہ کو دو گروپ میں تقسیم کرکے انہیں اپنی نمائش کی تجاویز کا خاکہ بنانے اور اسے متصور کرنے،اشتراکی غور وفکر اور عملی سرگرمی کو مہمیز کرنا تھا۔ورکشاپ کے ساتھ ساتھ ’اکراس دی شولڈر:دی اپر ڈرپیس ان انڈی جینس ٹیکسٹائلز‘ کے عنوان کے تحت مورخہ پچیس مارچ سے ستائیس مارچ دوہزار چھبیس کے دوران ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جسے مذکورہ شعبے کے طلبہ و طالبات نے تیار اور منعقد کیا تھا۔نمائش میں تیاری کے مراحل۔پری لوم، آن لوم اور پوسٹ لوم مراحل کے ذریعے مقامی ٹکسٹائل کو دریافت کیا گیا تھا۔ان مراحل میں ٹکسٹائلوں کی پیش کش سے نمائش میں مواد، ٹکسٹائل کی روایات کے تہذیبی اورخالص محنت کے پہلوو¿ں کو اجاگر کیا گیا تھا۔ نمائش کے انعقاد سے مقامی روایات کی اہمیت کے سلسلے میں زائرین کی تفہیم بہترہوئی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais