حیڈرا نے شاستری پورم کالونی میں کھیل کے میدان کو صاف کروادیا
حیدرآباد ، یکم اپریل (ہ س)۔ رنگاریڈی ضلع میں کھیل کے میدان کی اراضی کو قبضوں سے آزاد کرادیا گیا کیونکہ حیڈرا نے اجازت کے بغیربنائے گئے غیرمجاز جی+3 ڈھانچے کو منہدم کردیا۔ حیدرآباد ڈیزاسٹرریسپانس اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی (حیڈرا) نے آج یکم اپریل کو
حیڈرا نے شاستری پورم کالونی میں کھیل کے میدان کو صاف کروادیا


حیدرآباد ، یکم اپریل (ہ س)۔ رنگاریڈی ضلع میں کھیل کے میدان کی اراضی کو قبضوں سے آزاد کرادیا گیا کیونکہ حیڈرا نے اجازت کے بغیربنائے گئے غیرمجاز جی+3 ڈھانچے کو منہدم کردیا۔ حیدرآباد ڈیزاسٹرریسپانس اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی (حیڈرا) نے آج یکم اپریل کو رنگا ریڈی ضلع کے راجندرنگر منڈل کے میلار دیو پلی گاؤں کی شاستری پورم کالونی میں انہدام کی ایک بڑی مہم چلائی، جس میں عوامی کھیل کے میدان کے لیے مختص زمین پرکھڑی کی گئی غیرقانونی تعمیرات کو ہٹایا گیا۔ کھیل کے میدان کی مختص اراضی پرقبضوں کا

یہ اقدام 188 ایکڑ ایچ یوڈی اے سے منظورشدہ ترتیب کے اندرکیا گیا جہاں تقریباً 6,500 مربع گز کا علاقہ سرکاری طورپرشاستری پورم میں کھیل کے میدان کےلیے مختص کیا گیا تھا۔اس واضح احکامات کے باوجود قبضوں کوگزشتہ تین سالوں سے غیرقانونی طور پرزمین پر قبضہ کررہے تھے، نوٹری شدہ دستاویزات کے ذریعے پلاٹ فروخت کررہے تھے اور بغیر اجازت کے تعمیرات شروع کررہے تھے۔آپریشن کے دوران، حیڈرا کے اہلکاروں نے پانچ زیرتعمیرجی+3 عمارتوں کے ساتھ دو چھوٹے سنگل روم ڈھانچے کو مسمار کردیا۔حکام نے بتایا کہ دواضافی عمارتوں کوچھوڑ دیا گیا کیونکہ وہ پہلے ہی زیرقبضہ تھیں۔

خلاف ورزی کرنے والوں کی طرف سے پیشگی نوٹس کونظرانداز کر دیا گیا۔

حکام نے نوٹ کیا کہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) نے پہلے قبضوں کے ذمہ داروں کو نوٹس جاری کیا تھا۔ 2024 میں، جی ایچ ایم سی نے تقریری احکامات بھی پاس کیے جس میں انتباہ دیا گیا کہ انہدام کی کارروائی کی جائے گی۔ تاہم اس کے باوجود غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیاں جاری رہیں۔شاسترپورم کالونی کے مکینوں کی طرف سے حیڈرا کے پاس باضابطہ شکایت درج کرنے کے بعد یہ اقدام زور پکڑگیا۔ اس پرعمل کرتے ہوئے، حیڈرا کے عہدیداروں نے جی ایچ ایم سی اورمحکموں ریوینوکے ساتھ مل کر گراؤنڈ کا معائنہ کیا اوراس بات کی تصدیق کی کہ متنازعہ زمین واقعتاً منظور شدہ ترتیب کے مطابق کھیل کے میدان کے لیے مخصوص تھی۔

تصدیق کے بعد، حیڈرا نے مزید تعمیرات کے خلاف انتباہ جاری کیا اورآج کی صبح انہدام کے ساتھ کارروائی کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande