گلوبل مارکیٹ سے مثبت رجحانات، ایشیا میں بھی ہمہ گیر تیزی
نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے خاتمے کے امکان کے پیش نظر عالمی بازاروں سے آج مثبت رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اگلے ایک سے دو ہفتوں میں ایران جنگ سے باہر ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ کے بیان سے ایران
Global-Market-Trends


نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے خاتمے کے امکان کے پیش نظر عالمی بازاروں سے آج مثبت رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اگلے ایک سے دو ہفتوں میں ایران جنگ سے باہر ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ کے بیان سے ایران جنگ کے خاتمے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جس کے نتیجے میں آج دنیا بھر کے اسٹاک ایکسچینج سے مضبوط اشارے مل رہے ہیں۔

امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران زبردست اضافے کے ساتھ کاروبار کے بعد بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی آج اضافے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل خریداری ہوتی رہی۔ اسی طرح ایشیائی بازاروں میں بھی آج ہمہ گیر تیزی کا ماحول قائم ہے ۔

ایران جنگ سے جلد نکلنے کا اشارہ دے کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں جوش و خروش کا ماحول پیدا کر دیا ،جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس مضبوط اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے ۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 184.80 پوائنٹس یعنی 2.91 فیصد اضافے کے ساتھ 6,528.52 پوائنٹس پرکی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے گزشتہسیشن کا کاروبار 795.99 پوائنٹس یعنی 3.83 فیصد اضافے کے ساتھ 21,590.63 پوائنٹس کی سطح پر بند کیا۔ جبکہ ڈاو¿ جونز فیوچرز آج 0.17 فیصد اضافے کے ساتھ 46,421.02 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

گزشتہ سیشن کے دوران، یورپیبازاروں میں بھی تیزی رہی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.48 فیصد اضافے کے ساتھ 10,176.45 پوائنٹس کی سطح پر پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.57 فیصد چھلانگ لگا کر گزشتہ سیشن کو 7,816.94 پوائنٹس کی سطح پر پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ،ڈی اے ایکس انڈیکس 117.16 پوائنٹس یعنی 0.52 فیصد اضافے کے ساتھ 22,680.04 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی بازاروں میں بھی آج مجموعی طور پر تیزی کے رجحان ہے۔ تمام نو ایشیائی مارکیٹ انڈیکس سبز نشان میں مضبوطی کے استھ کاروبار کر رہے ہیں۔ نفٹی 541 پوائنٹس یعنی 2.41 فیصد بڑھ کر 22,973.50 پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 520.86 پوائنٹس یعنی 2.06 فیصد اضافے کے ساتھ 25,309 پوائنٹس کی سطحپر آگیا ہے۔

کوسپی انڈیکس نے آج نمایاں چھلانگ لگائی۔ فی الحال، یہ 378.24 پوائنٹس یعنی 7.49 فیصد اضافے کے ساتھ 5,430.70 پوائنٹس کی سطحپر پہنچ گیا ہے۔ نکیئی انڈیکس اور تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں بھی آج چار فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ نکیئی انڈیکس 2,327.28 پوائنٹسیعنی 4.56 فیصد اضافے کے ساتھ 53,391 پوائنٹس کی سطحپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 1,356.81 پوائنٹس یعنی 4.28 فیصد اضافے کے ساتھ 33,079.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 1.83 فیصد اضافے کے ساتھ 4,974.88 پوائنٹس کی سطح پر ، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 112.50 پوائنٹس یعنی 1.60 فیصد اضافے کے ساتھ 7,160.72 پوائنٹس کی سطح پر ، سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 1.50 فیصد کی تیزی کے ساتھ 1469.80پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.36 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 3,944.80 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande