اے ایم یو کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن میں آئیڈیاتھون کا اہتمام
علی گڑھ, یکم اپریل (ہ س)۔ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن میں یونانی طب و صحت کے شعبے میں جدت، کاروباری مزاج اور اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دینے کے لیے ”آئیڈیاتھون 2026: انکیوبیشن اینڈ اسٹارٹ اپ آئی ڈینٹی فکیشن ورکشاپ“منعقد کی گئی۔ یہ ورکشاپ ریسرچ، انوویشن ا
فیکلٹی آف یونانی میڈیسن


علی گڑھ, یکم اپریل (ہ س)۔ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن میں یونانی طب و صحت کے شعبے میں جدت، کاروباری مزاج اور اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دینے کے لیے ”آئیڈیاتھون 2026: انکیوبیشن اینڈ اسٹارٹ اپ آئی ڈینٹی فکیشن ورکشاپ“منعقد کی گئی۔

یہ ورکشاپ ریسرچ، انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ (ریڈ) سیل نے اے ایم یو انوویشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد کی، جس میں سائنسی سیشن، ماہرین کے خطبات اور انڈرگریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی جانب سے اسٹارٹ اپ تجاویز کی پیشکش شامل تھی۔

افتتاحی اجلاس میں ریڈ سیل کی چیئرپرسن پروفیسر سیدہ آمنہ ناز نے جدت، تحقیق اور پیٹنٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا، جبکہ پروفیسر بی ڈی خان نے اس اقدام کو روزگار کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بروقت قرار دیا۔

فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین پروفیسر ایس ایم صفدر اشرف نے تحقیق پر مبنی جدت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق روزگار فراہم کرنے والے افراد کی تربیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ طلبہ اور محققین کے لئے کاروباری خیالات کو فروغ دینے کا عمدہ پلیٹ فارم ہے اور یہ یونانی طب میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنائے گی۔

مہمانِ خصوصی پروفیسر قیوم حسین نے روایتی نظامِ طب میں ٹکنالوجی کے انضمام پر روشنی ڈالی اور غذاؤں، ادویات اور کاسمیٹک شعبوں میں یونانی طب کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ مہمانانِ اعزازی پروفیسر محمد سجاد اطہر اور ڈاکٹر شیوکمار ہرتی نے بھی اس میدان میں تحقیق اور کمرشلائزیشن کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

اس سے قبل، مسٹر محمد تابش، انکیوبیشن منیجر، اے ایم یو-آئی ایف نے ”تصور سے سرمایہ کاری تک“کے موضوع پر ایک سیشن کی قیادت کی، جبکہ ڈاکٹر سید احمد رضوی، ڈائریکٹر، اے ایم یو-آئی ایف نے جدتوں کو کاروباری شکل دینے کے مراحل پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ میں طلبہ نے اپنی پیشکش اور جدید طبی حل کی نمائش بھی کی۔

پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر عبدالعزیز خان جب کہ رابطہ کار پروفیسر ضمیر احمد تھے۔آخر میں پروفیسر ضمیر احمد نے اظہار تشکر کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande